اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئي لاوروف نے عالمی سطح پر امریکی اقدامات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اکثر مواقع پر مختلف معاملات میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکام جب بھی چاہتے ہیں دوسرے ممالک کو جمہوریت کا سبق پڑھانے کی کوشش کرتے ہیں اور ان سے جمہوریت کے اصولوں پر عمل درآمد کو کہتے ہیں۔ روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ جب بین الاقوامی تعلقات میں ان اصولوں اور مختلف ممالک کے درمیان تعلقات اور عالمی فیصلوں میں ان قوانین کے احترام کی بات ہوتی ہے تو امریکی حکام پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔ روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے شام اور عراق کے مسائل و مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک روس کے دوست ممالک ہیں اور روس ان کی موجودہ مشکلات کے حل اور دہشت گردی سے مقابلے میں مدد کرے گا۔
.......
/169